اسلام آباد ہائیکورٹ: کلثوم پروین کو سینیٹر کا حلف اٹھانے سے روکنے کی درخواست خارج

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نومنتخب سینیٹر کلثوم پروین کو سینیٹر کا حلف اٹھانے سے روکنے کی درخواست خارج کر دی۔ درخواست اسراراللہ زہری کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی۔ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قبل ازیں کلثوم پروین بی این پی سے سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔ اس بار کلثوم پروین مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر منتخب ہوئیں۔ کلثوم پروین نے سینیٹر بننے کے لئے سیاسی وابستگی تبدیل کی۔