نوازشریف طلباء و طالبات کیلئے بسوں کی چابیاں آج سرکاری سکولوں کے حوالے کرینگے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد نوازشریف آج سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات کو لانے اور لے جانے کے لئے بسوں کی چابیاں سکولوں کے حوالے کریں گے۔ اس سلسلہ میں تقریب منعقد ہو گی۔ وزیراعظم کے خصوصی اقدام کے تحت اسلام آباد کے 422 سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں بسوں کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی ہے اور سکولوں میں تقسیم کی جائیں گی۔