خبر کیس‘ تحقیقا تی کمیٹی کی مدت میں مزید ایک ماہ توسیع کی درخواست

اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ قومی سلامتی سے متعلق اجلاس کی خبر اشاعت کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے وزارت داخلہ سے مزید ایک ماہ کی توسیع کی درخواست کر دی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے اس وقت رپورٹ تحریر کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی مدت 8 جنوری کو ختم ہو گئی تھی۔ قبل ازیں تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین کی درخواست پر ایک بار ایک ماہ کی توسیع دی جا چکی ہے۔ اب دوسری بار تحقیقاتی کمیٹی کی مدت میں توسیع کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان اتفاق رائے سے رپورٹ تیار کریں گے۔