تسبیح پر کیا ورد کرتے ہیں:؟صحافی کا سوال: ہر چیز نہیں بتایا کرتے:عمران خان

اسلام آباد(آن لائن)خان صاحب تسبیح پر کیا ورد کرتے ہیں؟یہ سوال تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے سپریم کورٹ کے باہر صحافی نے کیا ۔جس پر چیئرمین تحریک انصاف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر چیز نہیں بتایا کرتے۔اس موقع پر ایک اور صحافی نے چلتے چلتے عمران خان سے سوال کیا کہ کہیں آپ پانامہ کیس کی وجہ سے پریشان تو نہیں جو تسبیح کا ورد کرتے ہیں ؟ جس پر عمران خان نے کوئی جواب نہیں دیا ۔