نارو وال مریدکے روڈ پر ٹرک الٹنے سے 4 مزدور جاں بحق

نارووال (نوائے وقت رپورٹ) نارووال میں مریدکے روڈ پر ٹرک الٹنے سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے۔ مریدکے روڈ پر چاولوں کی بوریوں سے لدا ٹرک الٹنے سے چار مزدور ٹرک کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے اور نعشیں نکال لی گئیں۔