عدالت کی تشکیل پر مشرف کے اعتراضات خصوصی عدالت آج سماعت کریگی

اسلام آباد (آئی این پی) جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت سابق صدر پرویز مشرف کے وکلاءکی طرف سے عدالت کی تشکیل پر اٹھائے گئے اعتراضات کی (آج) پیر سے دوبارہ سماعت کریگی‘ گزشتہ سماعت پر سابق صدر پرویز مشرف عدالت کے طلب کرنے کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے جس پر عدالت نے انہیں ایک بار پھر 18فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ گزشتہ سماعت پر مشرف کے وکلاءنے ایک بار پھر خصوصی عدالت کی تشکیل کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت کو پہلے اس پر اپنا فیصلہ دینا ہوگا۔