راوی روڈ:گھر واپس نہ جانے پر بیوی بیٹے سمیت 6 افراد پر تیزاب پھینک دیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) راوی روڈ کے علاقے میں شوہر نے گھر واپس نہ جانے پر بیوی بیٹے سمیت 6 افراد پر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہوگیا زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔  معلوم ہوا ہے کہ بادامی باغ کے ناصر کا اپنی بیوی سکینہ سے اکثر جھگڑا رہتا تھا دس روز قبل بھی ناصر کا بیوی سے جھگڑا ہوا جس کے باعث اسکی بیوی گھر چھوڑ کر اپنی والدہ کے گھر میں آگئی اور یہاں پر آکر اس نے طلاق کا دعویٰ دائر کردیا چار روز قبل ناصر اپنی بیوی کو لینے کے لیے آیا مگر اس نے اس کے ساتھ آنے سے انکار کر دیا جس پر اس کو رنج ہوا اور گزشتہ روز اس نے  بیوی کو واپس چلنے کا کہا جس پر سکینہ نے انکار کر دیا جس پر ناصر نے بیوی، بیٹے ابراہیم اور دیگر پر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملنے کے باوجود مقامی پولیس حدود کے تعین پر لڑتی رہی اور ایک گھنٹے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی زخمیوں کو فوری تشویشناک حالت میں ریسکیو نے مقامی ہسپتال پہنچایا جہاں پر سکینہ بی بی اور بیٹے کی حالت نازک بتائی جاتی ہے وزیراعلی پنجاب کے مشیر خواجہ سلمان رفیق بھی موقع پرپہنچ گئے اور یقین دہانی کرائی کہ ملزم کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے  پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں اس کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔