وزیراعظم اور عمران میں آج ملاقات کا امکان ہے: ذرائع

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان (آج) اتوار کو اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے۔ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف بھی اتوار کو لاہور میں ہونگے۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں لیڈروں کے درمیان اتوار کو ملاقات کا امکان ہے تاہم مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے ذمہ داران نے کہا ہے کہ ایسی کوئی ملاقات نہیں ہو رہی۔