پشاور ہائیکورٹ : لاپتہ افراد کیس میں وزارت دفاع اور داخلہ کو نوٹس جاری

پشاور ( آئی این پی )پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں وزارت دفاع اور داخلہ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ۔ چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس قیصر رشید پر مشتمل دو رکنی بنچ نے مردان سے لاپتہ شہری محمد پرویز کیس کی سماعت کو خالد گل کا موقف ہے کہ انکے بھائی کو 6 اگست 2012 ء کو دو دیگر افراد جن میں عنایت خان اور ثانی گل شامل ہیں مقامی پولیس نے اٹھا لیا تھا بعد میں عنایت خان اور ثانی گل واپس آئے لیکن ان کا بھائی غائب ہے کیس کی سماعت کے موقع پر مردان کے ایس ایچ او پیش ہوئے جنہوں نے حلف نامہ جمع کرایا اورلاپتہ ہونیوالے شخص سے لاعلمی کا اظہار کیا۔