بھارت نے سپرسانک براہموس میزائل کا تجربہ کر لیا، 290 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے

نئی دلی(ثناء نیوز) بھارت نے 290 کلومیٹر  تک مار کرنے والے  براہموس  سپرسانک  میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپنٹ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ایم وی کے ای پراساد  کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریاست اڑیسہ کے علاقے چندی پور میں 290 کلومیٹر  فاصلے تک مار کرنے والے  براہموس  سپر سانک  میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میزائل  300 کلو گرام  روایتی اور ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت  کا حامل ہے۔ واضح رہے کہ 5 روز قبل ہی بھارت نے امریکہ سے 20 کروڑ ڈالر مالیت کے جدید ترین ہرپون میزائل خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔