اسلام آباد، گلگت، ننکانہ، چنیوٹ سمیت مختلف شہروں میں زلزلہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد، گلگت سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ایبٹ آباد، بٹ گرام، استور، سکردو، غذر، ننکانہ، چنیوٹ، مانسہرہ، ہری پور، سوات، شانگلہ اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر سکیل پر شدت 5.4 ریکارڈ کی گئگی۔ اس کا مرکز شمالی مغربی کشمیر اور گہرائی زیر زمین 10کلو میٹر تھی۔