نوشکی: نامعلوم افراد کی نیٹو کنٹینر پر فائرنگ، پنجاب کے 3 افراد ہلاک

کوئٹہ (بیورو رپورٹ + نوائے وقت نیوز) نوشکی کے علاقے میں نیٹو کنٹینر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں 3 افراد جاںبحق ہو گئے جبکہ پشین میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر کے ایک شخص نجیب اللہ کو ہلاک جبکہ عصمت اللہ اور زین اللہ کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ کوئٹہ میں تیز رفتار بس الٹنے سے خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔ دریں اثناءپشین کے علاقے پنجپائی میں نامعلوم افراد نے ٹینکر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد خالد حسین، محبوب حسن اور محمد زبیر موقع پر ہی ہلاک جبکہ خدائے یار معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ مقامی انتظامیہ نے نعشوں کو ہسپتال پہنچا دیا۔ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے بھکر سے ہے۔ دکی کے علاقے میں کوئلہ کان میں ٹھیلا لگنے سے کانکن شدید زخمی ہو گیا۔