قندھار ائرپورٹ کے باہر راکٹ حملہ‘ پی آئی اے کا طیارہ محفوظ رہا: ترجمان

قندھار (نوائے وقت نیوز) افغانستان میں قندھار ائرپورٹ کے باہر راکٹ حملہ کیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ بھی ائرپورٹ پر موجود تھا۔ تاہم وہ محفوظ رہا اسے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ پی کے 199 پرواز کو قندھار سے کوئٹہ آنا تھا۔ طیارے کو نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔ نشانے کا ٹارگٹ قندھار ائرپورٹ تھا۔