صدر سے رحمن ملک‘ اپٹما کے وفد اور دیگر کی ملاقاتیں

کراچی (وقت نیوز) صدر آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ رحمن ملک نے ملاقات کی‘ بلاول بھی موجود تھے۔ وقت نیوز کے مطابق رحمن ملک نے طاہر القادری سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ زرداری سے اپٹما کے وفد نے بھی ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر دفاع نوید قمر‘ وزیر پانی و بجلی احمد مختار اور امریکہ میں پاکستان کی سفیر شیری رحمن نے بھی صدر سے ملاقاتیں کیں۔