صدر زرداری نے پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس آ ج طلب کر لیا

کراچی ( آن لائن) صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس آ ج بدھ کو طلب کر لیا۔ ایوان صدر بلاول ہاو¿س کراچی میں طلب کئے گئے اجلاس میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی شرکت کریں گے۔ پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات سمیت مختلف امور زیر غور آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈاکٹر طاہر القادری کے 14 جنوری کے لانگ مارچ اور اتحادی جماعتوں سے بھی بات چیت کی جائے گی۔