صدر، وزیراعظم اہم ملاقات آج ہوگیلانگ مارچ اور نگران سیٹ اپ پر تبادلہ خیال ہو گا

اسلام آباد(اے این این) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی آج کراچی میں اہم ملاقات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف آج (بدھ کو) بلاول ہاﺅس کراچی میں صدر آصف زرداری سے اہم ملاقات کریں گے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بات چیت میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے لانگ مارچ‘ آئندہ انتخابات اور نگران سیٹ اپ کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔