شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں القاعدہ رہنما شیخ یاسین بیوی‘ بچوں سمیت جاں بحق

شمالی وزیرستان (نوائے وقت نیوز) شمالی وزیرستان میں گذشتہ روز ہونے والے ڈرون حملے میں القاعدہ رہنما شیخ یاسین بیوی بچوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے حیدر خیل میں ایک گھر پر تین میزائل فائر کئے جس سے القاعدہ رہنما شیخ یاسین انکے بیوی بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ شیخ یاسین 2 ماہ سے حیدر علی کے علاقے حیدر خیل میں مقیم تھے۔