ججز تقرر: سپریم کورٹ میں صدر‘ وزیراعظموزیر قانون کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ میں صدر، وزیراعظم اور وزیر قانون کے خلاف توہین عدالت اور آرٹیکل 6 کے تحت درخواست دائر کر دی۔ درخواست ججز تقرر کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر دائر کی گئی۔ درخواست اکرم شیخ کی وساطت سے ندیم احمد ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار ججز تقرر کیس پر عمل درآمد نہ کرنا آئین سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔