بھارت کو جلد پسندیدہ ترین ملک قرار دیدیا جائے گا: سیکرٹری کامرس

اسلام آباد (این این آئی) سیکرٹری کامرس منیر قریشی نے کہا ہے کہ کابینہ فیصلے کے تحت جلد ہی منفی تجارتی فہرست کا خاتمہ کرکے بھارت کو تجارت کےلئے پسندیدہ ملک کا درجہ دے دیا جائیگا۔ دوسری جانب بھارت کو ایم ایف این اسٹیٹس دینے پر ادویہ ساز کمپنیوں، آٹوموٹیو اور زرعی شعبے کے شدید تحفظات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدربھارت کیساتھ تجارتی تعلقات میں بہتری کیلئے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں آئندہ ہفتے صدرمملکت سٹیک ہولڈرز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ بعض افراد الیکشن تک اسے ملتوی کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔