افغان فوجی کی فائرنگ سے ایک برطانوی فوجی ہلاک، چھ زخمی

کابل (آن لائن) افغانستان کے صوبے ہلمند میں افغان آرمی کی وردی میں ملبوس مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایک برطانوی فوجی کو ہلاک چھ کو زخمی کردیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سال 2012ءکے دوران اندرونی حملوں کے 47 واقعات ہوئے جن میں 63 نیٹو فوجی ہلاک ہوئے ، ہلمند ایسا صوبہ ہے جہاں امریکی اور برطانوی فوجوں کی اکثریت تعینات ہے ہلمند کے پولیس حکام کے مطابق تازہ واقعہ میں ایک نیٹو فوجی ہلاک جبکہ چھ برطانوی فوجی زخمی ہوئے نیٹو کے حکام نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔