ادارے زنگ آلود ہوچکے، عدلیہ اپنا کام کررہی ہے: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

پشاور (نوائے وقت نیوز) چیف جسٹس پشاور دوست محمد خان نے کہا ہے کہ مالاکنڈ میں انصاف میں تاخیر کے باعث شرپسندوں کو پھیلنے کا موقع ملا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوانین میں نرمی کے باعث منشیات سمگلر خواتین اور بچوں کو استعمال کرنے لگے ہیں۔ حکومت کو موبائل کورٹس کے سلسلے میں سفارشات بھیجی ہیں مگر ابھی کوئی جواب نہیں آیا۔ عدلیہ اپنا کام کررہی ہے۔ ریاست کے ادارے زنگ آلود ہوچکے ہیں۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ