طالبان نے ڈی جی خان کی جوہری تنصیبات پر حملوں کی دھمکی دے دی: ذرائع کا دعویٰ

طالبان نے ڈی جی خان کی جوہری تنصیبات پر حملوں کی دھمکی دے دی: ذرائع کا دعویٰ

ڈیرہ غازی خان (اے پی اے + آئی این پی) ڈیرہ غازی خان میں واقع پاکستان اٹامک انرجی کمشن پاکستان کو تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے پہلی بار سنگین نتائج کی دھمکی ملی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے آئی ایس پی آر نے کالعد تحریک طالبان کی ایک ایسی ٹیلی فون کال ریکارڈ کی تھی جس میں انہوں نے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دیتے ہوئے ڈیرہ غازی خان میں جوہری تنصیبات پر حملوں کے لئے کہا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور بارودی مواد سے بھری چار گاڑیوں کے ذریعے ڈیرہ غازی خان میں داخل ہو کر کسی بھی وقت جوہری تنصیبات پر حملہ کر سکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی خان کے ضلعی پولیس آفیسر چودھری سلیم نے دھمکیوں کی تصدیق کی جبکہ دھمکی کے بعد پنجاب پولیس اور سکیورٹی اداروں نے حفاظتی انتظامات سخت کر دئیے ہیں۔