خیبر پی کے وزیر کھیل عاقل شاہ کی ڈگری بھی جعلی نکلی

خیبر پی کے وزیر کھیل عاقل شاہ کی ڈگری بھی جعلی نکلی

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمشن کی جانب سے متعلقہ یونیورسٹیوں کو بھجوائی گئی رپورٹ موصول ہو گئی‘ 8 پارلیمنٹرینز کی ڈگریاں بازار سے بنوانے کا انکشاف‘ خیبر پی کے کے وزیر کھیل عاقل شاہ کی ڈگری بھی جعلی نکلی۔ پارلیمنٹیرینز کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کیلئے ہائر ایجوکیشن نے ان کی بی اے کی اسناد متعلقہ یونیورسٹیوں کو بھجوائی تھیں جن کی رپورٹ اب موصول ہو گئی ہے۔ جعلی ڈگریوں والے ارکان میں پنجاب اسمبلی کے ارکان سیمل کامران‘ افشاں فاروق‘ مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ کی صوبائی صدر فرح دیبا‘ (ن) لیگی شمائلہ رانا‘ نصیر اختر‘ محبت خان مری کی ڈگریوں کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کے ذرائع نے مزید 6 ارکان کی ڈگریوں کو بھی مشکوک قرار دیا ہے۔