ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کے مواخذے کیلئے قرار داد مسترد کر دی

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی ایوان نمائندگان کی اکثریت نے صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی قرارداد مسترد کر دی ہے۔ قرارداد کے حق میں 364 جبکہ مخالفت میں 58 ووٹ ڈالے گئے۔ مواخذے کیلئے قرارداد ڈیموکریٹ پارٹی کے رکن الگرین نے پیش کی تھی۔ تمام ری پبلکن ارکان کے علاوہ 126 ڈیموکریٹ ارکان نے بھی قرارداد کی مخالفت کی ارکان کی اکثریت کا کہنا ہے کہ یہ مواخذے کیلئے مناسب وقت نہیں ہے۔ الگرین نے قرارداد میں لکھا تھا ٹرمپ نے امریکیوں کے اندر اختلافات پیدا کئے ہیں۔
قرارداد مسترد