پنجاب حکومت اپنے غنڈے کنٹرول کرے ورنہ ردعمل آئے گا:ترجمان تحریک انصاف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی نفسیات پر دھرنا اور احتجاج سوار ہے، وزیراعظم کی ضد پر عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوتے ہیں، وزیراعظم کی سرپرستی میں حزب اختلاف پر حملے ہوتے ہیں۔ امن کے دعویداروں نے چھوٹو گینگ کے خلاف فوج کی مدد لی، پنجاب حکومت اپنے غنڈوں کو کنٹرول کرے، حکومت نے غنڈوں کو کنٹرول نہ کیا تو ردعمل آئے گا، عمران خان کے سٹیج سے اترتے ہی پولیس چلی جاتی ہے، امید ہے ٹی او آرز پر اپوزیشن کا اتفاق ہو جائے گا، شفاف الیکشن ہوں تو ثناء اللہ کی ضمانت ضبط ہو سکتی ہے۔