تربت: نامعلوم افراد نے 4افراد کو قتل کر دیا، نعشیں جلا دیں

تربت (آئی این پی) بلوچستان کے جنوبی شہر تربت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 4افراد کو قتل کر دیا، بعد ازاں لاشیں جلا دیں۔ یہ واقعہ تربت کے علاقے تمپ میں پیش آیا۔ نامعلوم افراد نے کار سوار 4افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد گاڑی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے باعث لاشیں جھلس گئیں۔ جاں بحق ہونے والے دو افراد کا تعلق تربت کے علاقے مند سے ہے جبکہ دو افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔