علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب سمیت 10 ملزمان کی دوبارہ طلبی
اسلام آباد ( وقائع نگار) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے ایفی ڈرین کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی اورمخدوم شہاب الدین سمیت دس ملزمان کو آئندہ سماعت پردوبارہ طلب کر لیا۔جمعہ کو اسلام باد کی انسداد منشیات عدالت کی جج ارم نیازی نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی۔علی موسی گیلانی اور مخدوم شہاب الدین عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے علی موسی گیلانی کوحاضری لگا کر جلد جانے کی اجازت دے دی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر علی موسی گیلانی اور مخدوم شہاب الدین سمیت دس ملزمان کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت سولہ دسمبر تک ملتوی کر دی۔ملزمان کی حاضری مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا۔