کراچی صفائی مہم: شاہ فیصل میں ایم کیوایم لندن، پاکستان آمنے سامنے
کراچی( کرائم رپورٹر) ایم کیو ایم کی صفائی مہم کے پہلے روز شاہ فیصل کالونی میں ایم کیو ایم لندن اور پاکستان آمنے سامنے آگئے اور انہوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے اور دھکے دیئے جس کے باعث صورتحال کشیدہ ہوگئی ا س موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما عامر خان لندن میں مقیم واسع جلیل او ردیگر بعض رہنمائوں پر ان کے نام لیک ربرس پڑے او رکہاکہ وہ پاکستان میں اکر سیاست کریں لندن سے کارکنان کو ورغلایا اور استعمال کیا جارہا ہے لندن میں بیٹھے افراد کا مقصد ایم کیو ایم پاکستان کو کمزور کرنا ہے ایم کیو ایمپاکستان کا نقصان عوام اور ملک کا نقصان ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ کوئی بھی اچھا کام شروع کرتے ہیں تو چند لوگ آکر نعرے لگادیتے ہیں جو لوگ22 اگست کے نعرے کے ساتھ ہیں وہ ( مصطفی عزیز آبادی، واسع جلیل اور قاسم علی رضا) پاکستان آکر سیاست کریں۔ انہوں نے کہاکہ اگست کے بعد صورتحال تبدیل ہوئی ہم اب عوام کے لئے نکلے ہیں شہرمیں بعض جگہوں پر ہمیں کام سے روکا جارہا ہے دیواروں پر چاکنگ کی جارہی ہی جس میں ہمیں غدار کہا جارہا ہے۔