چیئرمین نیب کی تقرری کیخلاف 2 درخواستوں کی ابتدائی سماعت سپریم کورٹ آج کریگی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ آج تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور محمود اختر نقوی کی درخواستوں پر چیئرمین نیب چودھری قمر زمان کی تقرری کیخلاف دائر دو آئینی درخواستوں کی ابتدائی سماعت کریگی۔ سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، جسٹس اعجاز احمد چودھری اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل 3 رکنی چودھری قمر زمان کی تقرری کیخلاف سماعت کریگا۔