خیبرایجنسی اور قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم سکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی

خیبرایجنسی (آئی این پی) خیبرایجنسی اور دیگر قبائلی علاقوں میں اتوار سے شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم سکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی کردی گئی۔پشاور میں ایک بار پھر پولیو ٹیموں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس بار کوہاٹ روڈ پر واقع بہادر کلے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیو ٹیم پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ معمول کی مہم پر تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث پولیو مہم ملتوی کردی گئی۔