کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران امیدواروں سے پہلا کلمہ، دعائے قنوت سنی گئی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں گذشتہ روز سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ سلسلہ کیا شروع ہوا، امیدواروں کو زمانہ طالب علمی یاد آ گیا۔ اس دوران ریٹرننگ افسران کو کسی امیدوار نے پہلا کلمہ سنایا تو کسی سے دعائے قنوت سنی گئی۔ حیدرآباد اور ہالہ میں امیدواروں سے دعائے قنوت اور سورة یٰسین سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار نے دعویٰ کیا ہے کہ درست جوابات نہ دینے پر کچھ کاغذات نامزدگی مسترد بھی کئے گئے ہیں اور وہ فیصلے کیخلاف اپیل کریں گے۔ پی ایس 46 سے آزاد امیدوار اشتیاق الدین نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران ان سے آئین کے آرٹیکل 63, 62 کے بارے میں پوچھا گیا۔