نگران حکومت نے شہباز دور کے تمام کنسلٹنٹ‘ کنٹریکٹ افسر فارغ کر دیئے

لاہور (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) نگران حکومت نے کنٹریکٹ پر تعینات متعدد اعلیٰ افسران فارغ کر دئیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تمام افسروں کو شہبازشریف کے دور میں کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا تھا، فارغ افسروں میں ایم ڈی والڈ سٹی کامران لاشاری، سیکرٹری قانون ابوالحسن نجمی، ایم ڈی میٹرو بس اتھارٹی سبطین مغل حلیم، صوبائی محتسب جاوید محمود، کنسلٹنٹ پنجاب پولیس میجر (ر) مشیر، چیئرمین ایجوکیشن فاﺅنڈیشن راجہ انور، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی احمد رافع عالم، ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر، ایم ڈی فرانزک لیبارٹری ڈاکٹر اشرف، چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی افتخار قطب شامل ہیں۔