بولان : نامعلوم افراد کا حملہ‘ افغانستان سے نیٹو کا سامان لانے والے 5 کنٹینرز نذر آتش

کوئٹہ + بولان (اے اےف پی /نوائے وقت نیوز) بولان مےں نقاب پوش مسلح افراد نے افغانستان سے نےٹو کا سامان واپس لانے والے 5 کنٹےنرز کو نذر آتش کر دےا۔ سےنئر حکام کے مطابق افغانستان سے اتحادی فوج کے انخلاءکے سلسلہ مےں 5 کنٹےنرز پر نےٹو کا سامان واپس لاےا جا رہا تھا کہ بلوچستان کے ضلع بولان میں موٹر سائےکل سوار نامعلوم 4 افراد نے فائرنگ کرکے زبردستی کنٹےنرز کو روک لےا اور بعدازاں حملہ آوروں نے کنٹےنرز پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ ضلعی حکام کے مطابق پانچوں کنٹےنرز مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ اس دوران ایک کنٹینر کا ڈرائیور بھی جھلس کر زخمی ہو گیا۔