اکانومسٹ میں بھارتی نقشے کا بلیک آﺅٹ ‘بھارتی حکام پاکستان اور چین کی نسبت زیادہ تنگ نظر ہیں: اکانومسٹ

نئی دہلی (نیٹ نیوز) سرحدوں کے بارے میں بھارت کے اعتراض پر اکانومسٹ میں بھارتی نقشے کا بلیک آﺅٹ کیا گیا ہے۔ 3صفحہ پر مشتمل آرٹیکل جو اس کی کور سٹوری ”کیا بھارت ایک بڑی طاقت بن سکتا ہے“ کا حصہ ہے۔ جریدے نے لکھا ہے کہ بھارتی حکام پاکستان اور چین کی نسبت نقشے کے حوالے سے زیادہ تنگ نظر ہیں۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ بھارت نے وہ نقشہ سنسر کر دیا جس میں موجودہ مﺅثر بارڈرز دکھائے گئے ہیں اور اس بات پر اصرار کیا ہے کہ صرف اسی کے علاقوں کے دعووں کو دکھائیں۔