امریکہ نے پاک بحریہ کیلئے 8 کوسٹل پٹرول کٹرز کی فروخت کی منظوری دیدی
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو بندرگاہی علاقے کے تحفظ کیلئے 8 گلوبل رسپانس کوسٹل پٹرول کٹرز اور اس سے متعلقہ سامان کی فروخت کی منظوری دیدی ہے۔ اسکے فالتو پرزہ جات، تربیت اور لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کی جائیگی۔ اس سارے سودے کی مالیت 350 ملین ڈالر ہے۔ کانگرس نے اسکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پاکستان نے انکی فراہمی کی درخواست کی تھی۔ ڈیفنس سکیورٹی کو آپریشن ایجنسی نے ان کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ کٹر مونوپل ڈیزائن کا ہے اس میں گلاس ری انفورسٹر پلاسٹک استعمال کیا گیا ہے۔ اسکے ساتھ 30 ایم ایم نیول گن سسٹمز، M2-HB32، 50 کیلیبر مشین گنز، 32، 7.62 ایم ایم گنز اور دیگر سامان بھی ہے۔