مولانا صوفی محمد شوگر اور گردے کی تکلیف کے باعث لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل
پشاور(بیورورپورٹ)پشاور سنٹرل جیل میں قید تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد کو شوگر اور گردے میں تکلیف کے باعث انہیں جمعرات کے روز سخت سیکورٹی میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ان کی جیل سے منتقلی کے دوران سیکورٹی وجوہات کی بناء پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے دونوں اطراف کو بند کردیاگیا تھا ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مولانا صوفی محمد کو شوگر اور گردے میں تکلیف ہے جس کے باعث انکی ٹیسٹ کئے جارہے ہیں یہ مرض انہیں کافی عرصہ سے ہے۔