لائن آف کنٹرول : تودہ گرنے سے 3 سپاہی شہید ‘8 اہلکاروں سمیت 18 لاپتہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) لائن آف کنٹرول کے شاردا سیکٹر میں برف اور مٹی کا تودہ گرنے سے وہاں متعین 3 سپاہی شہید ہو گئے جبکہ 8 سپاہی اور 10 سویلین لاپتہ ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثہ اور تلاش کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سیاچن کے گیاری سب سیکٹر میں ایک ایسے ہی المناک حادثہ میں ایک سو چالیس فوجی شہید ہو گئے تھے۔