قومی اسمبلی کا اجلاس10دسمبر کو طلب کیا جائیگااحتساب بل پیش کئے جانے کا امکان

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی کا 48 واں سیشن 10دسمبر کو طلب کیا جائے گا جس میں احتساب بل پیش کئے جانے کا امکان ہے۔دسمبر کے اوائل میں سینیٹ کا اجلاس بھی طلب کیا جا رہا ہے جس میں دوہری شہریت کا آئینی بل دوبارہ پیش کیا جائے گا۔