ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر الاسلام امریکہ پہنچ گئے، سی آئی اے چیف سمیت امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں کرینگے

ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر الاسلام امریکہ پہنچ گئے، سی آئی اے چیف سمیت امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں کرینگے

واشنگٹن (آئی این پی) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام امریکہ کے 3روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے، سی آئی اے چیف ڈیوڈ پیٹریاس سمیت دیگر امریکی حکام سے اہم ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، افغانستان کی صورتحال و اتحادیوں کے انخلا کے مجوزہ منصوبے اور نیٹو سپلائی کے معاملے سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے، سی آئی اے چیف سے ملاقات میں ڈرون حملوں کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھایا جائیگا۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی کے دورے کے موقع پر امریکہ کی جانب سے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ تسلیم کئے جانے کا امکان نہیں۔ پاکستان انٹیلی جنس شیئرنگ پر زور دے گا۔