ڈاکٹر عافیہ کا رمضان کے حوالے سے خصوصی پیغام منظر عام پر آ گیا

ڈاکٹر عافیہ کا رمضان کے حوالے سے خصوصی پیغام منظر عام پر آ گیا

کراچی (این این آئی) 9 برسوں سے امریکی جیل میں ناانصافی کا شکار ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا امت مسلمہ کے لئے رمضان کے حوالے سے خصوصی پیغام منظر عام پر آ گیا۔ خود ناانصافیوں کا شکار ڈاکٹر عافیہ کے سیمینار سے خطاب میں انتہا پسندی کی مذمت اور عورتوں کے حقوق کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی ہے ڈاکٹر فوزیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کا یہ پیغام اس کے دشمنوں کے دلوں کو نرم کرنے کا باعث بنے گا اور اس کی رہائی کے لئے عالمی سطح پر کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ واضح رہے کہ مذکورہ ویڈیو 1991ءمیں ہیوسٹن میں ایک سیمینار سے ڈاکٹر عافیہ کے خطاب کے دوران بنائی گئی تھی۔