کیفیت شعور کی گرفت

ایڈیٹر  |  فرمان اقبال

مذہب کی غایت ”حضور“ ہے اور یہ کیفیت شعور کی گرفت میں نہیں آ سکتی۔ انسان اس کیفیت کو بذریعہ الفاظ بیان نہیں کر سکتا۔ خدا کا کامل طور سے ادراک کر لینا عقل کے بس کی بات نہیں ہے۔ انسانی ذہن خدا کا کامل تصور نہیں کر سکتا۔

(یوسف سلیم چشتی سے ملاقات میں اظہارِ خیال)