(یوسف سلیم چشتی کی ملاقات میں اظہار خیال)

ایڈیٹر  |  فرمان اقبال

مذہب کی غایت ”حضور“ ہے اور یہ کیفیت شعور کی گرفت میں نہیں آسکتی۔ انسان اسی کیفیت کو بذریعہ الفاظ بیان نہیں کر سکتا‘ خدا کا کامل طور سے ادراک کر لینا عقل کے بس کی بات نہیں ہے۔ انسانی ذہن خدا کا کامل تصور نہیں کر سکتا‘ وہ صرف اس کا ادراک کر سکتا ہے۔