(عید میلاد النبی کے جلسے سے علامہ اقبالؒ کا خطاب)

میرے نزدیک انسانوں کی دماغی اور قلبی تربیت کیلئے نہایت ضروری ہے کہ انکے عقیدے کی رو سے زندگی کا جو نمونہ بہترین ہے وہ ہر وقت انکے سامنے رہے۔ چنانچہ مسلمانوں کیلئے اسی وجہ سے ضروری ہے کہ وہ اسوہ¿ حسنہ کو مدنظر رکھیں۔