فیصل آباد: طلاق لے کر دوسری شادی کرنے پر سابق شوہر نے خاتون کی ٹانگ کاٹ دی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد میں طلاق لے کر دوسری شادی کرنے پر سابق شوہر نے خاتون کی ٹانگ کاٹ کر اسے زخمی کر دیا۔ ایک اور واقعے میں پانی کے تنازع پر مخالفین کے حملے میں بیٹے کو بچانے کی کوشش میں ماں زخمی ہو گئی۔ فیصل آباد میں خواتین پر تشدد کا پہلا واقعہ جمعہ کو ترکھانی میں پیش آیا جب تین سال قبل طلاق لیکر دوسری شادی کرنے والی شمیم بی بی پر سابقہ خاوند نے ساتھیوں سمیت حملہ کر دیا۔ ملزمان نے گھر میں گھس کر تیز دھار آلے سے خاتون کی ٹانگ کاٹ کر اسے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ خاتون کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ میرا دیور اور خاوند گھر میں داخل ہوئے اور انہوں دوسری شادی کرنے پر میری ٹانگ کاٹ دی ہے۔ رسول پور میں زمینوں کو پانی دینے پر جھگڑا ہوا تو پچاس سال کی جمیلہ بی بی نے بیٹے کو پچانے کی کوشش کی، اس دوران مخالفین نے اس پر ڈنڈوں سے تشددکیا۔ جس سے اس کے بازو¶ں میں کئی جگہ سے فریکچر ہو گیا۔ بیٹے کو مار رہے تھے میں نے بچایا ہے تو ڈنڈوں سے مجھے مارا ہے۔ میرے دونوں بازور توڑ دئیے ہیں۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر لئے ہیں اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔
خاتون / ٹانگ