اوکاڑہ: معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

اوکاڑہ (نامہ نگار) معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گیس۔ دیہاتیوں نے آگ بجھائی اور اسے ہسپتال منتقل کیا۔ بتایا گیا ہے نواحی قصبہ کوٹلہ مادھو رام موضع میرک کے رہائشی بشیر خان اور ظہور گاﺅں کے چوک میں بیٹھے خوش گپیوں میں مصروف تھے کہ مذاق مذاق میں دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جس رنجش پر ملزم ظہور پٹرول سے بھری بوتل اٹھا لایا اور بشیر خان پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔ دیہاتیوں نے آگ بجھائی اور اسے ہسپتال منتقل کیا۔
پٹرول/ آگ