عمران خان میں وزیراعظم بننے کی خوبیاں موجود نہیں: رانا ثناءاللہ
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) وزیرقانون پنجاب نے فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میں وزیراعظم بننے کی خوبیاں نہیں۔ عمران خان کی 2018ءمیں باری نہ آئی تو پھر کوئی چانس نہیں۔ مخالفین کو ڈر ہے کہ لوڈشیڈنگ ختم ہو گئی تو ان کا کیا بنے گا۔ عمران خان ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ عمران خان نے نوازشریف کو تنگ کرنے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔ عمران خان نے طلاق کے ٹھیک 90 روز بعد شادی کی پیشکش کردی۔ عمران خان میں وزیراعظم بننے والی ایک بھی خوبی نہیں نہ 2018ءمیں انکی باری آئے گی۔ ان کے ہاتھ میں زیر اعظم بننے کی لکیر ہی نہیں۔ پا گل خان نے منتخب وزیر اعظم کو تنگ کر نے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، افراتفری پھیلا کر ملک میں ہونے والی ترقی کو رو کنے کی کوشش کی۔ قانون کی حکمرانی کے لیے ضروری ہے کہ عدلیہ کے فیصلے مانے جائیں۔ وہ گزشتہ روز یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے عدالت کے فیصلے پر عہدہ چھوڑ دیا پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ فیصلہ غلط تھا۔ پاکستان سی پیک کا منصو بہ مکمل ہونے کے قریب ہے، گوادر پورٹ کا افتتاح ہو چکا ہے موٹر وےز تعمیر ہو رہی ہیں۔ پی ٹی آئی ملک میں کرپشن کا پراپیگنڈا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12اکتوبر سے پہلے کسی کو دہشت گردی، خود کش حملوں اور نجلی کی لوڈشیڈنگ کا پتہ ہی نہیں تھا میاں نوازشریف کی حکومت پر شب خون مارا گیا اس وقت بھی ملک ایشیا کا ٹائیگر بننے جا رہا تھا۔ 2013 میں جب ہمیں حکومت ملی تو پوری دنیا کے اخبارات چھاپ رہے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹر ہونے جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں طالبان آ رہے ہیں، اکانومی تباہ ہو گئی ہے۔ (ن) لیگ نے حکومت سنبھالتے ہی معیشت پر توجہ دی،جب ملک ترقی راہ پر گا مزن ہوا تو دھرنا نمبر 2شروع ہو گیا۔
رانا ثنا