الیکشن کمشن نے عوامی تحریک کو بالٹی کا نشان الاٹ کردیا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) الیکشن کمشن نے عوامی تحریک کو بالٹی کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔ پاکستان عوامی تحرےک کنٹونمنٹ بورڈزکے انتخابات بالٹی کے نشان لڑے گی۔ عوامی تحریک کے وفد نے الیکشن حکام سے ملاقات کی۔ عمر ریاض عباسی نے کہا عوامی تحرےک کنٹونمنٹ بورڈز میں بالٹی کے انتخابی نشان پر لڑیں گے۔ تاہم الیکشن کمشن نے آئندہ انتخابات کے لئے جھنڈے کا انتخابی نشان دینے کا وعدہ کیا۔
عوامی تحریک/ بالٹی