جامشورو، پشاور میں تباہی کا منصوبہ ناکام 2 دہشت گرد گرفتار، 6 بم ناکارہ بنا دیئے گئے
حیدرآباد/ پشاور (اسلم چنہ + آئی این پی) جامشورو میں مہران یونیورسٹی کے قریب نصب پانچ بم ناکارہ بنا کر جامعات کے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کی صبح ایک رکشہ ڈرائیور نے پولیس کو اطلاع دی کہ مہران انجینیئرنگ یونیورسٹی کی چاردیواری کے ساتھ ایک مشکوک تھیلا موجود ہے جس میں ایک ایریل اور تار سمیت بم بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ بم ڈسوزل سکواڈ نے پہنچ کر مشکوک تھیلے کو تحویل میں لے لیا اور اس میں موجود دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کا عمل شروع کیا۔ بی ڈی ایس نے تقریبا ڈھائی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعدبموں کو ناکارہ بنا لیا۔ اس دوران علاقے میں ٹریفک کا نظام مکمل طور پر معطل رہا۔ علاوہ ازیں کاﺅنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پشاور پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں محمد خان سکنہ مہمند ایجنسی اور ابوبکر سکنہ شونگڑی مہمند ایجنسی کو چواگجر سپین پل سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ساڑے تین کلو گرام کے خودساختہ بم برآمد کرلیا گیا جسے بی ڈی یو اہلکاروں نے ناکارہ بنا دیا۔
6 بم ناکارہ
a