فیصل آباد: کالعدم تنظیم کیلئے چندہ مانگنے اور پمفلٹ تقسیم کرنے پر باپ بیٹے سمیت 3 افراد گرفتار

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) کالعدم تنظیم کیلئے چندہ مانگنے اور پمفلٹ تقسیم کرنے پر باپ بیٹے سمیت 3 افراد کو بھاری لٹریچر سمیت پکڑ کر انسداد ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے ضلع کونسل چوک میں غلام علی اسکے بیٹے قاسم ضیاءاور ڈرائیور محمد شاہد کو گرفتار کیا۔ تھانہ سول لائن کے اے ایس آئی عبدالغفار نے قانونی کارروائی کے دوران بتایا کہ کالعدم تنظیم الرحمت ٹرسٹ کے نام پر یہ لوگ چندہ اکٹھا کر رہے تھے۔