بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ بیٹی کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے
کراچی (آن لائن ) بھارتی فلم ہدایتکار مہیش بھٹ اوران کی صاحبزادی اداکارہ پوجابھٹ فلم فیسٹیول میں شرکت کے لئے کراچی پہنچ گئے۔ مہیش بھٹ نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری بہت باصلاحیت ہے۔ پوجابھٹ نے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ رابطے برقرارکھنا چاہتے ہیں۔ مستقبل میں بھی مل کرکام کرنا چاہتے ہیں۔